ضلعی انتظامیہ کورنگی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل ٹائون کے تحت ہیٹ اسٹروک سینٹر کا قیام

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کورنگی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی اور محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل ٹائون کے اشتراک سے ٹائون ہیلتھ آفس شاہ فیصل ٹائون میں گرمی اور لوح سے عوام کو محفوظ بنا نے اور قیمتی جانوں کی فوری طبی امداد کے لئے ہیٹ اسٹروک سینٹرمیں درجنوں مریضوں کو طبی مداد اور سینکڑوں عوام کو آگاہی فراہم کی گئی۔

ہیٹ اسٹروک سینٹر شاہ فیصل کالونی میں 6 بیڈ قائم کئے گئے جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے سینٹر میں شدید گرمی اور لوح سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشتاق شیخ نے ٹائون ہیلتھ آفیسرشاہ فیصل ٹائون ڈاکٹر نصرت علی سید کے ہمراہ ہیٹ اسٹروک سینٹر شاہ فیصل کالونی کادورہ کرکے عوام کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشتاق شیخ نے کہاکہ شدیدگرمی اور لوح میں غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتطامیہ کورنگی کے تعاون سے قائم سینٹرون سے فوری رابطہ کیاجائے تاکہ بروقت طبی امداد کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشتاق شیخ نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کورنگی اداروں کے باہمی تعاون سے مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔