کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی اور ضلعی انتظامیہ کورنگی کے زیر اہتمام شدید گرم موسم میں عوام کو فوری امداد کے لئے شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زونز کے اہم چوراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیئے۔
گزشتہ دو روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کیمپ پر ہزاروں افراد کو گرمی سے بچائو کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ انہیں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے حوالے سے تدابیر سے آگاہ کیا گیا ،ضلع کورنگی میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ پر ٹھنڈے مشروبات ،پنکھے اور فوری طبی امداد کے لئے بیڈز اور میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بلدیہ کورنگی اور ضلعی انتظامیہ کورنگی کے زیراہتمام لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا تفصیلی دورہ کرکے کیمپ پر اہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے جاری امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے کہاکہ ہیٹ ویو سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کی حدود میں سرسبز ماحول کا فروغ دیا جائیگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرسبز ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں درختوں اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت کو یقینی بنا یا جائے ،ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے نثار سومرو نے کہاکہ ہیٹ ویو سے عوام کو محفوظ بنا نے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی اپنے اقدامات جاری رکھتے ہوئے عوام کو سہولت پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
پبلک ریلیشن آفیسر۔ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی