فیصل آباد (جیوڈیسک) ضلع کونسل چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک منعقد ہوئی جس کی قیادت ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کی۔ واک میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجاز خالق، اسسٹنٹ کمشنرز شفیع اﷲ خاں، ملک مشتاق ٹوانہ اور ضلعی محکموں کے افسران وسٹاف، سول سوسائٹی کے نمائندوں وحید خالق رامے اور دیگر نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
واک کے اختتام پر حاجی اکرم انصاری نے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگست کو آزادی کے مہینہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی نسل کو ان قربانیوں سے آگاہ کیا جائے جن کی بدولت پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے مطابق ایک فلاحی اور مضبوط ریاست بنائیں گے۔ آخر میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔