لاہور (جیوڈیسک) جی او آر ون میں ڈی سی او لاہور کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے وفد کے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے میاں اسلم اقبال نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ موجود تھے۔
جلسے کی سیکیورٹی اور ٹریفک پلان پر تبادلہ خیال ہوا۔ پرامن جلسے کے انعقاد کی یقین دھانی پر ضلعی انتظامیہ نے اتوار 28 ستمبر کو تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے احاطے میں جلسے کی اجازت دیدی۔