پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل انتظامیہ کا رجانہ روڈ پر واقع 116 دوکانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوکانداروں انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل کے انٹر سٹی روڈ کو دورویہ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ نے رجانہ روڈ پر واقع 116دوکانوں کو 24گھنٹے میں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا وقت ختم ہوتے ہی تحصیل انتظامیہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن شروع کرتے ہوئے دوکانوں کو گرادیا جبکہ انتظامیہ حضرت عمر فاروق چوک میں پہنچے یودوکاندارواں نے فیصل آباد ملتان روڈ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف احتجا ج شروع کردیا اورآپریشن کو روک دیا اسسٹمنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یڑ کمالیہ چوہدری خالد محمود گجر نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیاانہوں یقین دہانی کروائی کی تمام سٹالوں مالکان کو جلد ہی متبادل جگہ فراہم کردی جائے گی ،یقین دہانی کے بعد آپریشن کو دوبارہ شروع کیا گیااور تمام 116دکانوں کو مسمار کردیا گیا فسیکو پیرمحل کے عملہ نے آپریش شروع ہو نے سے پہلے دوکانوں میٹراور دیگر تنضیبات کو اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا تھادوکانداروں نے اپنی مدد آپ دوکانوں کا ملبے اٹھا کر لے گئے قبل ازیںتحصیل اتنظامیہ کے طرف سے دوکاندراوں کوکل شام کو دیئے جانے والے نوٹس کے بعد دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکانوں سے سامان اٹھانا شروع کرکے تمام سٹالوں کو خالی کر دیا تھا۔