ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جشن بہاراں کی تقریبات 5 اپریل تا 7اپریل تک جاری رہیں گی

جھنگ : ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جشن بہاراں 2015کی رنگا رنگ تقریبات5 اپریل تا 7اپریل تک جاری رہیں گی اس دوران عوامی تفریح کے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

میلہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت سامنے نہیں آنی چاہیے۔

یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے میلہ جشن بہاراںکے خصوصی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنی سابقہ روایات کے مطابق جشن بہاراں 2015مائی ہیرسٹیڈیم میں نہایت شان و شوکت سے منعقد کر وا رہی ہے جس میں نہ صرف ضلع جھنگ بلکہ بیرونی اضلاع سے تعلق رکھنے والے عوام الناس اور جانور پال حضرات بڑی تعدا دمیں شرکت کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ خواتین اور بچوں کیلئے چرچی گرائونڈ میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش کے مقابلہ جات بھی کروائیں جائینگے۔

انہوںنے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس ضمن میں آئندہ طلب کئے جانے والے اجلاس میں جشن بہاراں کے پروگراموں کے انعقاد کے حوالہ سے حتمی رپورٹ پیش کریں۔

Meeting

Meeting