پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے قیوم اسٹیڈٖیم میں کپتان ناظمین سے خطاب میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام کے گن گا رہے تھے کہ تحصیل ناظمین نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے احتجاج شروع کر دیا۔
شور شرابہ ہوا تو پی ٹی آئی چیئرمین جذباتی ہو گئے۔ یہ بھی واضح کر دیا کہ دباؤ میں آنے والے نہیں جو ایسا سوچتے ہیں اپنی غلط فہمی دور کر لیں۔
احتجاج کرنے والے بتائیں وہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں یا پھر اپنی؟۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ملکی تاریخ کا بہترین نظام لائے ہیں جسے کامیاب بھی بنائیں گے۔