ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

Gujarat

Gujarat

گجرات: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 20 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

فاضل جج نے جیل کی مختلف بیرکوں ، کچن اور ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورہ کے موقع پر قیدیوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔ سپرنٹنڈ نٹ جیل امتیاز بھلی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔