گجرات : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسڑکت جیل گجرات کا دروہ کیا اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گذشتہ روز جیل کی ماہانہ انسپکشن کے لئے دورہ کیا۔
انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں، کچن، ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور جیل حکام کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔