تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میاں منڈی بازار میں بجلی کے طویل بریک ڈاون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

مہمند ایجنسی : تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میاں منڈی بازار میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے باجوڑ پشاور شاہراہ کو ایک گھنٹے تک بلاک رکھا۔

واپڈا غلنئی کے خلاف نعرہ بازیاں۔غلنئی گرڈ سٹیشن کے ایس ڈی او اور لائن مین وزیر کو فوری طور پر ایجنسی بدر کیا جائے۔

بصورت دیگر قبائیلی عوام غلنئی گرڈ سٹیشن کے گھیراو کریں گے۔بجلی کی بدترین صورتحال ٹھیک نہیں کی گئی۔تو ہم 14 اگست کو بھی احتجاجا نہیں منائیں گے۔ مظاہرین۔

دوسری طرف ایجنسی کے مختلف علاقوں تحصیل صافی اور یکہ غنڈ میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے حکومت اور ٹیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر دو تین میں بجلی کی خراب ترین صورتحال ٹھیک نہیں کی گئی۔تو سارے عوام سڑکوں پر نکل ائیں گے۔

Protest

Protest