خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) تحصیل میہڑ کے نواحی گاؤں شیرو ڈیپر میں مسلحہ افراد نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں اور بیٹی جانبحق ہوگئیں۔
گذشتہ کئی ماہ سے تحصیل میہڑ میں ککول نہر پر ہونے والے ناجائز قبضوں کے خلاف سکندر سوڈر نامی شخص 15ماہ تک احتجاجی تحریک چلائی تھی ۔جس پر عدلیہ نے نوٹیس لیتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو ککول نہر پر سے ناجائز قبضے ختم کرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
عدلیہ کے نوٹیس کے بعد بااثر شخصیات جنہوں نے سالوں سے تحصیل میہڑ میں ککول نہر پر ناجائز قبضے کیے ہوئے تھے اور بڑی بڑی بلڈنگس بنائی ہوئیں تھی وہ قبضے پولیس اور رینجرز نے مشترکہ بھاری مشینری کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کہ قہ قبضے ختم کرائے۔
اس عمل کے خلاف چلنے والی احتجاجی تحریک میں میں شامل آبادگارسکندر سوڈر کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس نے کوئی بہی سکیورٹی فراہم نہیں کی۔آبادگار سکندر سوڈر کے کہنے کے مطابق ان کے گھر پر 6سے 8مسلحہ افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی بیوی اور اس کی بیٹی فائرنگ کا نشانہ بنی۔
واقعے کے بعد مقتول خواتین کی دونوں لاشوں کوجب میہڑ کی تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیاتو وہاں پر نہ تو لیڈی ڈاکٹرملی اور نہ ہی ایمبولینس ۔پرائیویٹ گاڑی پر مقتول کے ورثا نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دادو اسپتال منتقل کیا۔
ادھر واقعے کا کوئی بہی مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔