کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہیں آرہی، ناقص خوراک اور گرد آلود پانی پینے سے متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ 27 دن پہلے آئے زلز لے نے آواران کے لوگوں کا سب کچھ چھین لیا، آج بھی لوگ متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مد گار زندگی گزار رہے ہیں۔
خوراک اور صاف پانی کے ساتھ ساتھ ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے، بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث مختلف امراض جنم لے رہے ہیں، متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو ضرورت کے حساب سے امداد فراہم کی جائے۔