بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے اور مختلف طریقوں سے پریشان کرنے کے خلاف گولاڑچی شہر میں سینکڑوں کارکنوں کی احتجاجی ریلی۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤں کرنے کے خلاف گولاڑچی شہر میں ملک سابقہ ناظم گولاڑچی ملک اختر اعوان، تحصیل صدر پیپلز پارٹی اصغر گجر، پیروز شاھانی، پیپلزپارٹی یوتھ ونگ، سپاف، ہاری کمیٹی، لیبر بیورو اور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب گولاڑچی تک احتجاجی ریلی نکال کر احتجاجی دھرنا دیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا حق اور سچ کے راستے پر چل پڑے ہیں جس کے باعث ان کے راہ میں بے شمار رکاوٹیں ڈالی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ جو سچ پر چلنا چاہتا ہے وہ ان کے ساتھ ہے اور چھوٹے چھوٹے حربوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حریفوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ہم وہاں پر بھرپور احتجا ج کرینگے۔