ضلع بدین میں کمپیوٹر ٹریننگ دینے والے اساتذہ کے مطالبے رد ہو گئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں کمپیورٹر ٹریننگ دینے والے اساتذہ کے مطالبے رد ہو گئے آج سے سینٹرز بند رکھنے کا اعلان، اساتذہ کی جانب سے تنخواہیں کم ہونے کے ساتھ دیگر مسائل کے دوران معاہدہ بھی ہوچکا تھا انتظامیہ نے پچیس سے تیس ہزار تنخواہ دینے کے ساتھ دیگر معاہدوں ے سے مقرر گئی۔

تفصیلات کے مطا بق ضلع بدین میں کمپیوٹر کی ٹریننگ دینے کا پروجیکٹ چلانے والے ٹیک ون میڈیا گروپ کی جانب سے دو سو سے زائد اساتذہ سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر معاہدوں سے مقرر گیا ہے جبکہ اساتذہ کی جانب سے ضلع بھر کے سینٹروں میں آج سے تالابندی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ٹیک ون میڈیا گروپ کے ماتحت گورنمنٹ ہائی اسکول، مڈل اسکول اور پرائمری اسکولوں میں چلنے والے کمپیوٹر پروجیکٹ کے دو سو سے زائد اساتذہ کی یونین آف کمپیوٹر ٹیچر کے پلیٹ فارم سے ڈی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا تھا۔

جس میں 8ہزار تنخواہ سے بڑاکر 25سے 30ہزار تک کرنے تنخواہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے، اساتذہ کو بے دخل نا کرنے، پانچ سے زائدفارغ کیئے گئے اساتذہ کو پھر سے بحال کرنے اور فیمیل ٹیچر س سے دوستی بڑھانے کے لیئے دباؤ نا ڈالنے والے مطالبات کو اسٹاپ پر لکھوا لیا گیا تھا جبکہ مطالبات کے حل کے لیئے پروگرام پروجیکٹ مینیجر ثمر شاھ اور دیگر یونین کی کمیٹی کو کراچی میں طلب کیا گیا تھا اس سلسلے میں گذشتہ روز اساتذہ رہنما ء ٹی ایم کے رہنماء ثمر شاھ سے ملاقات کے لیئے پہنچے تو ثمر شاھ نے معاہدے کے تحت زیادہ تنحواہ دینے سے انکار کردیا۔

جبکہ اساتذہ رہنماء سہیل نظامانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ثمر شاھ نے کمپیوٹر ٹریننگ دینے والے دو سو اساتذہ کے مانے گئے مطالبات کو رد کرتے ہوئے اسٹامپ پر کی گئی ایگریمنٹ کو رجیکٹ کردیا اور 8ہزار سے زائد تنخواہ دینے سے انکار کردیا ہے اس سلسلے میں اساتذہ میں سخت غصے کی لہر پائی جاتی ہے جس کے بعد آج سے ضلع بھر کے سینٹرز کو تالے لگاکر سینٹرز کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کے اس سلسلے میں ڈی سی بدین کے ملنے کے بعد آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔۔