بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، جگہ جگہ سبیل شہزادائے علی اصغر پر لوگوں کا حجوم نظر آتا ہے ، جبکہ ماتمی جلوس ،شبہہ ذوالجناح اور علم عباس بھی برآمد کیئے جار ہے ہیں۔
ملک بھر کی طرح بدین میں بھی مجالس عزاءاور ماتمی جلوسوں کاسلسلہ جاری ہے، ضلع بدین میں دو سو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد کیئے جارہے ہیں جو اپنے مقررہ راستوں پر گامزد ہیں، جبکہ ان جلوسوں میں شبہہ ذوالجناح، علم عباس اور تابوت برآمد کیئے جا رہے ہیں۔
بدین کی مختلف امام بارگاہوں عزاخانہ زہرہ، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ ، قبرستان، شاہی بارزا، اور دیگر مقامات پر مجالس عزاءمنعقد کی گئیں، جس میں عزاداران امام حسین ؑ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدائے کربلا اور ان کے رفقاءکو نذرانئے عقید ت پیش کیا ، جبکہ شہر بھر میں سبیل شہزادئے علی اصغر ؑ بھی لگائی گئی ہیں جہاں پر لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔
دوسری جانب شہر بھر کے لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈال کر پھول نچاور کیئے اور فاتح خوانی بھی کی۔