بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سے گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، دو دنوں سے ہونے والی بارش نے انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج بنادی۔
ضلع بدین کے مختلف شھروں اور نواحی علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش نے انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی ہے۔
پہلی بارش کو ابر رحمت سمجھا جا رہا تھا لیکن مسلسل تیز بارش اب ابر زحمت بن گئی ہے، بارش کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔
جبکہ پانی کا دباؤ بڑجانے کے باعث مختلف نہروں میں شگاف پڑ رہے ہیں جس کے باعث سینکڑوں ایراضی پر کاشت کی گئیں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔