انٹرتحصیل ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پنجاب فیسٹیول کے میجر جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے

گجرات : انٹرتحصیل ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پنجاب فیسٹیول کے میجر جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے جس میں تحصیل گجرات کھاریاںاور سرائے عالمگیر کی بیڈمنٹن کی ٹیموں نے حصہ لیا تحصیل گجرات کے کھلاڑیوں سیٹھ علی شہزاد،خرم شہزاد ، عاطف منظور نے تحصیل کھاریاں کی ٹیم کو ہرایا دیا بعد میں اسی ٹیم کا فائنل سرائے عالمگیر کی ٹیم کے ساتھ ہوا۔

تحصیل گجرات کے سیٹھ علی شہزاد ، خرم شہزاد نے یکطرفہ مقابلہ میں تحصیل سرائے عالمگیر کو ہرا کر پنجاب فیسٹیول کے تحت ڈسٹرکٹ ونر کا حاصل کرلیا سیٹھ شہزاد اشرف ،صدر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ونائب صدر پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی اور چوہدری سلیمان ڈسٹرکٹ سپورٹس انیہ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور تحصیل گجرات کی ٹیم کو انٹر تحصیل ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ منصور عنوانی نے تحصیل گجرات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی