فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں سولر سسٹم نصب کر دیا گیا، جس کا افتتاح گزشتہ روز سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے کیا۔
اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بار انتظامیہ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے وکلاء بار میں اپنے کیسز کی تیاری میں بہتری محسوس کریں گے۔
صدر بار تنویر الرحمن رندھاوا ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار اعجاز احمدواہلہ ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب موجودہ انتظامیہ کی خصوصی کاوش ہے جو اس نے اپنی مدد آپ کے تحت لگوایا ہے۔