مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار قصور کے نو منتخب صدر مہر محمد سلیم اور جزل سیکرٹری ریحان چوپڑا کو مبارکباد۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کے صدر محمد عمران سلفی ودیگر عہدیداران نے ڈسٹرکٹ بار قصور کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مہر محمد سلیم کو مسلسل دوسری بار صدر اور ریحان چوپڑا کو جزل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء کے امیدوں پر پورا اتریں گے۔
اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر شاہد عمر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال،الیاس ملک، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔