ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق

District Bolan

District Bolan

بولان (جیوڈیسک) ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی ٹرک پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ تخریب کاری کے ایک اور واقعے میں بجلی کے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے درنجن میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والے اسکریپ کے ایک ٹرک پر فائرنگ کر دی۔

جس سے ڈرائیور زخمی اور کلینر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ڈرائیور کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک اور واقعے میں بولان کے ہی علاقے گوگرت میں بجلی کے ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا جس سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی۔