قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ضلع بھر میں 18مقامات پر منڈی مویشیوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ضلع بھرکے 18مقامات جن میں دسہرہ گرائونڈ قصور،بکر منڈی،پل قتل گڑھی،نیو بس اسٹینڈ کھڈیاں،ندیم پارک مصطفی آباد ،ریلوے پھاٹک راجہ جنگ،جنرل بس اسٹینڈ کوٹرادھاکشن ،پرانا لاری اڈا چونیاں،چوک الہٰ آباد،مین منڈی کنگن پور،بائی پاس پتوکی،ہلہ چوک پتوکی،آدھن روڈ پتوکی،جنرل بس اسٹینڈ پتوکی ،حبیب آباد،پھولنگر ،دیناناتھ اور جمبر اڈا میں جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے خصوصی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 4ڈی ایس پیز،10انسپکٹر،15سب انسپکٹر،32اسسٹنٹ سب انسپکٹراور150کنسٹیبل سمیت کل 211پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے
علاوہ ازیں ان دنو ں ما رکیٹو ں ،با زا روں ،شاپنگ سنٹر وں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے جس کی وجہ سے سما ج دشمن عنا صر وارداتیںکر تے ہیں اس سلسلہ میں 100پولیس افسران و ملازمان اور قومی رضا کاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ گشت کو مزید فعال بنائیں اورداخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ کھالیں یاکسی دیگر طریقہ سے چندہ اکٹھا نہ کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تما م مکا تب فکر کے علما ء اتحا د بین المسلمین کا درس دیں ۔ ضلع قصور میں کسی قسم کی فر قہ وا ریت کو ہو ا نہ دی جا ئے اور کو ئی بھی مذہبی منا فرت پھیلا نے والی تقا ریر ،لٹر یچر ،آڈیو ویڈیو کیسٹ اور لا ئو ڈسپیکر کا نا جا ئز استعمال نہ ہو نے دیا جا ئے ۔ علا وہ ازیں ممکنہ دہشت گر دی سے نمٹنے کے لئے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما ء ،کو نسلرزممبر ان مصا لحتی کمیٹی انجمن تا جرا ن ، صحا فی اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ ایسے حالا ت میں پولیس کے سا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں۔