کراچی: بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے وائس سید شاکر علی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ صحت مند قوم تشکیل دیتا ہے جبکہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جنھیں آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویژنری فائونڈیشن پاکستان نے رتگرز پاکستان اور ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی کراچی کے زیر انتظام اسکول میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا ہے ۔اس موقع پر مونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بریگیڈئر ڈاکٹر راشد ،یوتھ کونسلر محمد سعد ملک،عمار عباس ،سٹی یوتھ کونسلر زونا نقوی بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سید شاکر علی نے ویژنری فائونڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو سراہا او ر ضلع وسطی کراچی کے اسکول کے نوجوانوں کے لیے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویژنری فائونڈیشن پاکستان معاشرے کے نوجوانوں تک نوجوان دوست علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اسکول اور آئوٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، اس کیمپ کا انعقاد بھی ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپس ضلع وسطی کراچی کے دوسرے اسکولوں اور کمیونیٹیز میں بھی لگائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے پروگرامز جن میں نوجوانوں کی صحت ، تعلیم اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔
اپنی بھرپور سپورٹ کا بھی یقین دلاتے ہیں۔واضح رہے کہ کیمپ کا انعقاد کامقصد نوجوانوںکی بڑھتی ہوئی عمرکے درپیش جسمانی ،ذہنی ،نفسیاتی مسائل، مفت علاج معالجہ، اور کائونسلنگ کی سہولیات مہیا کرنا تھا۔ جس کے لئے ماہر ڈاکٹراور کنسلٹنٹ، ماہر نفسیات، امر اض خواتین کی ماہر ڈاکٹر، اور ، فیملی پلاننگ کے حوالے سے ڈاکٹر بھی اس میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔اس موقع پرچیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فائونڈیشن پاکستان راشدمحمود خان نے کہا کہ رتگرز پاکستان اور ویژنری فائونڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہیے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ویژنری فائونڈیشن پاکستان نے نوجوانوں تک نوجوان دوست صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گڈاپ ٹائون میں 15میڈکل کیمپس انعقا د پہلے ہی کر چکا ہے۔ اسکول کی پر نسپل ، محترمہ رضیہ سلطانہ نے اس اقدام کو بہت سراہتے ہوئے سید شاکر علی ضلعی انتظامیہ اور ویژنری فائونڈیشن کی پوری ٹیم کو اس میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی۔ ضلع وسطی کراچی کے ضلعی یوتھ کائونسلر ، جناب عمار صاحب نے اس کیمپ کا خاص طور پر دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے ہونے والے اقدام پر نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔