تحصیل چیئرمین زکوة وعشر انوار محی الدین فاضلی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا قیمتی اثاثہ تھے
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: تحصیل چیئرمین زکوة وعشر انوار محی الدین فاضلی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا قیمتی اثاثہ تھے مرحوم نے ساری زندگی پیپلزپارٹی یوتھ آرگنائزیشن کو فعال اور مضبوط کرنے میں گزاری ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد بھی پورا نہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر، ضلعی صدر چوہدری صابر حسین، سٹی صدر عدیل قر بان نے مشتر کہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ انوار محی الدین کی پیپلزپارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں مرحوم بھٹوازم کے سچے پیرو کار تھے نظریہ بھٹو کو پروان چڑھا نے میں مرحوم کا بڑا کردار ہے۔
آزادکشمیر کے ا ندر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو منظم فعال اور متحرک کرنے کے لئے مرحوم کی گراں قدر خدمات ہیں ان کی اچانک وفا ت سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ایک مخلص، نظریاتی اور محنتی راہنما سے مرحوم ہو گئی ہے مرحوم کی وفات سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو شدید دھچکا لگا ہے ان کی وفات سے یوتھ کے اندر پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو گا۔