پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر سے خادم اعلیٰ صاف پانی پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات۔ ٹیم لیڈر رانا شہزاد نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں رانا شہزاد ٹیم لیڈر معجز فائونڈیشن، سلمان بشیر، ثاقب لطیف اور وقاص علی شامل تھے۔
اس موقع پر چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ خادم اعلیٰ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے لوگوں کی صحت اور معیار زندگی بلند ہوگا۔ انشااللہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین صاحبان مکمل تعاون کریں گے اور اگر کہیں بھی فیلڈ میں میری ضرورت پڑی تو میں موقع پر پہنچوں گا۔
لوگوں میں صحت اور صفائی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ واٹر سپلائی کی لائنیں جہاں سے لیک ہوتی ہیں وہاں سے جراثیم پائپوں میں داخل ہو جاتے ہیں جس سے موذی امراض پھیل جاتے ہیں جوکہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ ٹیم لیڈر رانا شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس پراجیکٹ کا طریقہ کار پہلے سے تھوڑا تبدیل ہونے جا رہا ہے جس پر کام جاری ہے ۔ کچھ چائینیز کمپنیز پراجیکٹ کے مختلف پہلووں پر کام کر رہی ہیں جونہی کام مکمل ہو تا ہے انشااللہ لانچنگ کر دی جائے گی۔