ضلع چکوال میں سردار گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا ہے

چکوال: ضلع چکوال میں سردار گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا ہے اورقریبی ساتھی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ہو رہے ہیں۔ شہر اور گردونواح میں سردار غلام عباس گروپ کے سرکردہ رہنمائوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ صورتحال دن بدن گروپ کے لیے بگڑتی جا رہی ہے۔

شہر میں موجود سردار گروپ کی ایک اہم شخصیت عنقریب مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہی ہے کئی سابق ناظمین کے لیے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لیاقت علی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ ڈھڈیال کے علاوہ دیگر تمام علاقوں میں ان کا گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔