ضلع چکوال میں لاہوری پھوڑے کے مریضوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی
Posted on February 23, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بوچھال کلاں (ریاض احمد ملک )ضلع چکوال میں لاہوری پھوڑے کے مریضوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی ہے یہ مرض ایک مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پیدا ہو رہا ہے اس مرض کا شکار ہونے والے افراد نے بتیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کچھ عرصہ قبل اس مرض کی ویکسین مفت دستیاب ہوتی تھی۔
اب سرکاری ہسپتالوں میں یہ ویکسین ناپید ہو چکی ہے اور مسلسل اس مرض کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو تشویش ناک ہے بعض لوگوں کے مطابق یہ ویکسین اب مہنگے داموں پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں پر دستیاب ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں اس مرض کی ویکسین پہنچائی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com