ضلع چکوال کی تحصیل چکوال اور چوآسیدن شاہ میں 23 تا 25 جون سے خصوصی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
Posted on June 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : ضلع چکوال کی تحصیل چکوال اور چوآسیدن شاہ میں 23 تا25 جون سے خصوصی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ83 ہزار8 سو38 بچوں کو قطرے پلوائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او چکوال یاور حسین نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران پر واضح کیا کہ ضلع چکوال کو پولیو فری حیثیت برقرار رکھنے کے لیے گھر گھر جا کر قطرے پلوائیں اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر ناصر محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان خانہ بدوش، بھٹہ مزدور اور بکروال کی وجہ سے یہ پولیو زدہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ جب یہاں آتے ہیں۔
تو بیماری کو دوبارہ پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں کام کرنے والے خاندانوں کے لیے چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقوں میں آئے ہوئے کو خصوصی توجہ سے قطرے پلوائے جائیں۔ تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو بھی شامل کیا جائے۔ مساجدمیں اعلانات کروائے جائیں۔
اس موقع پر ڈی سی او نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی مکمل نگرانی کی جائے۔ اور سو فیصد مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کو ہر ممکن مدد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے اس کو دوبارہ گھر جا کر قطرے پلوائے جائیں تاکہ کوئی بچہ دو قطرے پولیو ویکسین پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔