کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 13/7/2017

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق) ضلعی چیرمین گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے آج ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ میں مصروف دن گزرا ِ، مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل سنے اور ان کے احکامات صادر فرمائے اس موقع پر سپوت کوٹلہ چوہدری آصف رضا کوٹلہ ، ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک چوہدری ابرار احمد ، چوہدری شفقات حسین (پی ایس او ) ضلعی چیرمین، چوہدری ٹکا خاں ، چیرمین یوسی لنگڑیال چوہدری محسن لنگڑیال، چیرمین یوسی آچھ چوہدری محمد انور عموآنہ،چیرمین چوہدری لالہ افضل چڑیاولہ ، کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
َََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق ) ممتاز بزنس مین سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری راشد لنگڑیال راہنما مسلم لیگ ن یونین کونسل لنگڑیال نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ میا ں بر ا درا ن نے ملکی تر قی کے لیے ٹھو س اقدا ما ت کیے ہیں ۔الیکشن 2018 ء کے و ز یر ا عظم بھی انشا ء اللہ میا ں نو ا ز شر یف ہی ہو نگے ۔ نو ا ز شر یف محب و طن اور ایما ند ار لیڈ ر ہے ۔ الز ام لگا نے و ا لے ا قتد ار کے لیے مر ے جا ر ہے ہیں ۔ میا ں نو ا ز شر یف نے تیس سا لو ں میں جو کا ر نا مے کیے وہ تا ر یخ کے سنہر ی و رق میں لکھیں جا ئیں گے ۔ پا نا مہ کیس محض ایک ڈ ر ا مہ ہے ۔ مخا لفین کو بد نا می کے علا وہ کچھ حا صل نہیں ہوگا ۔ پا کستا ن میں تعمیر و تر قی کے سفر میں رو ڑ ے ا ٹکا نے و ا لے ملک د شمنو ں کا ا یجنڈ ہ ہے ۔ اور چند لو گ ا قتدا ر کی ہو س میں اغیا ر کے ا علیٰ کا ر بن کر ان کے ا یجنڈ ے پر عمل پیر ا ہیں ۔ تبد یلی ما فیہ اور اس کے حو ا ر یو ں کو کھلا چیلنج کر تے ہو ئے کہا کہ تم سے جو ہو تا ہے کر لو رو ک سکو تو ر و ک لو ۔ جلد عوا می عد ا لت بھی لگے گی تو ء کا انشا ء اللہ و ز یر ا عظم بھی انشا ء اللہ میا ں نو ا ز شر یف ہی ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق ) چیرمین یوسی ککرالی چوہدری فہیم سرور (روپیری) نے آج ڈیرہ ماسٹر چوہدری محمد سرور پر مصروف ترین دن گزرا ، یوسی ککرالی سے آئے ہوئے معززین سے ملاقاتیں کی اور ان سے مسائل سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی یوسی ککرالی کے مختف گائوں میں بارش کے باعث نکاسی آب کے وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا اپنی رہائش گاہ ڈیرہ چوہدری ماسٹر محمد سرور پر اپنے گائوں کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہم بہت جلد نوجوانوں کو خوشخبر ی سنائیں گئے اس موقع پر یوسی چیرمین لنگڑیال چوہدر ی محسن لنگڑیا ل سے بھی ملاقات کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق ) ضلعی چیرمین گجرات چوہدری محمد علی تنویر کا فوڈانسپکٹرکے ہمراہ کمرشل واٹر فلٹر پلانٹ کا دورہ اور ملا زمین کے ہیلتھ کارڈ چیک کیے اور صفائی کا جائزہ لیا ،ناقص صفائی اور ملازمین سے ہیلتھ کارڈنہ ہونے کی صورت میں فیکٹری سیل کردی ان کے ہمراہ یویونین کونسل کوٹلہ کے تمام ممبران بھی تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق) چیرمین یوسی دلاور پور چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیںکرنے والوںکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا سپریم کورٹ پر مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان کو مکمل اعتماد ہے انشاء اللہ سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلہ کرے گی اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی وزیراعظم اور اس کی فیملی کو سرخرو کریں گے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر خوشیاں منانے والے ہی ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دال رہے ہیں لیکن ان کی سازشیں ناکام ہوںگی مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا کر ہی دم لے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سابق امیدوار چیرمین یوسی کوٹلہ ممتاز احمد ڈار ، نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا پاکستان میںکو ئی مستقبل نہیں ہے پاکستانی قوم کے پاس عمران خان کی صورت میں محب وطن قیادت موجود ہے جن کی جدوجہدکی بدولت آج حکمران جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قصور وار ثابت ہو چکے ہے عمران خان نے حکمرانوں کرپشن کو سرعام ثابت کر دیا ہے اب نواز شریف کو استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہیے اور نئے الیکشن کا اعلان کر دینا چاہیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنائے گی اور نیا پاکستان دنیا دیکھی گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(مہر جلال شائق ) ٰسالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو روکا نہیں جا سکتا مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو مکمل کرے گی حکومت عوامی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی میرے حلقہ این اے 107اورپی پی 115میں جتنی ترقی اب ہوئی ہے اس کی ماضی کی مثال نہیں ملتی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلی میاں شہباز شریف میرے حلقہ میں خصوصی شفقت کر کے اربوں کے فنڈز دیئے جو میگاپراجیکٹس عوام کے سامنے ہیں حلقہ کی عوام بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں شبہاز شریف سے پیار کرتے ہیںمیرا حلقہ این اے 107مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور اس کو مزید مستحکم بنایا جائے گا میاں برادران کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا چوہدری عابد رضا نے مزید کہا کہ آج دنیا کے دیگر ممالک میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اس بلدیاتی نظام کو فعال اور موثر بنانے کے لیے ہم سب کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار کرنا ہو گا انشاء اللہ ضلع بھر میں نئے دور کا آغاز ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔