خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) ضلع دادو کے تاریخی شہر خیرپور ناتھن شاہ میں پیپلز پارٹی دو گروپوں میں تقسیم، پ پ کے جیالے نظر انداز، بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر وڈیرے اور بیروکریٹس نوازے گئے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جیالے مایوسی کا شکار، بلاول بھٹو زرداری سے نوٹیس لینے کا مطالبہ۔
ضلع دادو کے تاریخی شہر خیرپور ناتھن شاہ میں پیپلز پارٹی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی، پ پ ایم این اے عمران ظفر لغاری اور پ پ سندھ کونسل کے میمبرانجنےئر عبدالعزیز جونیجو نے پ پ کے جیالوں کو نظر انداز کر دیا۔ جیالے اور کارکنان کے چہروں پر مایوسی چھا گئی۔بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر بااثر وڈیروں اور بیروکریٹس کو نواز گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے جیالے جام پپیرزادو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے خیرپور ناتھن شاہ میں جیو اردو کے نمائندے سینےئر صحافی فیاض جعفری کو بتایا کہ پ پ ایم این اے عمران ظفر لغاری اور انجنئیر عبدالعزیز جونیجو نے انہیں نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ مخصوص نشتست پیپلز پارٹی کے پرانے جیالوں کو دی جائینگی لیکن وہ وعدہ وفا نہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پہلے بہی بااثر وڈیروں اور بیروکریٹس کو نوازا گیا تھا اور آج بہی مخصوص نشستوں پر بااثر وڈیروں اور بیروکریٹس کو ہی نوازہ جارہا ہے جو کہ سراسر ناانصا فی اور زیادتی ہے ۔انہوں کراچی میں احتجاجی تحریک کی چتاونی دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور لیڈیز ونگ کی مرکزی رہنما فریال ٹالپر سے خیرپور ناتھن شاہ کے پ پ ایم این اے عمران ظفر لغاری اور پ پ سندھ کونسل کے میمبر انجنئیر عبدالعزیز جونیجو خلاف نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔