ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدر اور دیگر عہدیداران پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل کو مقدمہ کے اندراج کے لئے تحریری درخواست دے دی گئی،چئیرمین ایپنک پاکستان سید اکرام بخاری کا تحصیل پریس کلب کے ممبران کے ساتھ اظہار یکجہتی، پولیس کو ملزمان کے خلاف کاروائی کا الٹی میٹم دے دیا،ٹیکسلا کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،صحافتی تنظیمات کی جانب سے واقعہ کی پرزور مذمت ، ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے، صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔
تحصیل پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میں قرار داد مذمت منظور ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز د ساڑھے تین بجے کے قریب صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی ، اپنے ساتھیوں سینئیر نائب صدر حسن علی طاہر ،،ممبر ایگزیکٹیو باڈی راجہ عمران گاڑی میں پریس کلب واقع دین پلازہ سے مارگلہ کی جانب گاڑی پر جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار سات افراد نے انکی گاڑی کو دونوں اطراف سے گھیر لیا اور گاڑی روکنے کا اشارہ کیا ، گالم گلوچ اور انتہائی نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔
موٹر سائیکل سوار دور تک گاڑی کا پیچھا کرتے رہے،گاڑی کو بار بار ہاتھوں سے ڈھوکتے رہے جبکہ بائیں طرف کا فرنٹ شیشہ بھی توڑ دیا ، تاہم حسن علی طاہر جو کہ گاڑی چلا رہے تھے انھوں نے واقع کی سنگینی کا اندازہ لگاے ہوئے گاڑی نہیں روکی اور گاڑی کا رخ تھانہ ٹیکسلا کی جانب کردیا ، تھانہ ٹیکسلا وحدت کالونی موڑ پر دونوں موٹر سائیکل سوار یک دم غائب ہوگئے ، واقع کی تحریری اطلاع ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوند ل کو دی گئی جنہوں نے فوری رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا، ادہر صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی و دیگر عہدیداران پر حملہ کی متعدد سماجی ۔ سیاسی اور صحافتی تنظیمات کی جانب سے پر زور مذمت کی گئی، ایپنک پاکستان کے چئیرمین سید اکرام بخاری نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ٹیکسلا جو کی وفاقی وزیر داخلہ کا حلقہ ہے اور حساس ادارے بھی قائم ہیں،دو صوبوں کو ملانے والی گیٹ وے ہے ،ایسی جگہ قلم کا جہاد کرنے والے صحافی غیر محفوظ ہوچکے ہیں،گو کہ قتل ڈکیتی چوری ، راہزنی کی وارداتیں تو تھیں ہی مگر اب صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
علاقہ کی سیاسی شخصیات اور پولیس اپنا کردار صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں،انھوں نے صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی ، حسن علی طاہر ، راجہ عمران کے اوپر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ،پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع میں ملوث افراد کو فلفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،ٹیکسلا کے صحافیوں کی آواز اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلام آباد سمیت ہر جگہ ہر فورم انکی آوازبنیں گے، انھوں نے ٹیکسلا میں صحافیوں کے خلاف بے گنا، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی مقدمات کے اندراج کی بھی انھوں نے پر زور مذمت کی،اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کت پولیس یا شر پسند عناصر انھیں ہراساں نہیں کرسکتے ، پنجاب حکومت کو بھی اس بابت آ ن بورڈ لیا جائے گا،پولیس نے فوری اسکا سدباب نہ کیا تو احتجاج کی کال دیں گے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038