ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فار این جی اوز کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین جاوید بٹ منعقد ہوا
Posted on May 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فار این جی اوز کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین جاوید بٹ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق وڑائچ، ڈی او سوشل ویلفئیر محمد ارشد، صدر سحر ویلفئیر سوسائٹی نگہت اقبال قریشی، سید امتیاز شاہ صدر عائشہ ویلفئیر سوسائٹی گجرات، سید ضیا علی شاہ صدر انجمن فلاح عوام لالہ موسی۔
منظور احمد صدر آمنہ فضل ممتاز میموریل ویلفئیر ٹرسٹ سرائے عالمگیر، اللہ دتہ صابر صدر فاروق شہید فائونڈیشن سرائے عالمگیر، صوبیدار سعی محمد صدر ٹی بی ایسوسی ایشن کھاریاں، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر شفقت بٹ اور دیگر افسران و نمائندگان این جی اوز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر گجرات چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے شرکاء کو آمدہ مون سون میں بارشوں اور متوقع سیلاب جیسی ناگہانی صورت حال میںانتظامیہ کے فلڈ ریلیف پلان سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی ناگہانی صورت میں متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں این جی اوز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر چئیرمین ڈی سی سی جاوید بٹ نے یقین دلایا کہ سیلابی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں این جی اوز متاثرین کو خوراک، کپڑوں، ادویات اور موبائل ٹوائلٹس کی فراہمی میں بھر پور تعاون کریں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این جی اوز اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لئے ایک دوسر ے کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے۔اس موقع پر بھر پور تعاون کی یقین دہانی پر چوہدری عمر فاروق وڑائچ نے این جی اوز کا شکریہ ادا کیا۔