ضلعی رابطہ افسر محمد اقبال نے سبزی منڈی اٹک کا اچانک دورہ کیا

اٹک : ضلعی رابطہ افسر محمد اقبال نے سبزی منڈی اٹک کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی اٹک نذارت حسین، ٹی ایم او اٹک سردار آفتاب احمداورنائب تحصیلدار راجہ آفتاب بھی تھے ضلعی رابطہ افسر نے اس موقع پر مختلف سبزیوں کے ریٹس چیک کیے اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت صارفین کو سستے داموں اشیائے صرف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک روزانہ کی بنیادوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کر رہی ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی ہر صورت اجازت نہیں دی جائے گاانہوں نے کہا کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ یا مصنوعی ذخیرہ اندوزی کے ذریعے ان کے دام بڑھانا قانونا اور شرعاً جرم ہے اور اس فعل کے مرتکب افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے اس موقع پر سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں کی نیلامی کا عمل بھی دیکھامحکمہ زراعت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔