ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی اجلاس

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ جھنگ میںباقاعدہ یونیورسٹی /سب کیمپس کے اجراء کیلئے بھرپور طریقے سے کام کیا جائیگا اور تعلیمی انقلاب کے اس ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب سے رابطوں کو مزید فعال بنایا جائیگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ ، سابق وفاقی وزیر تعلیم و ہنر شیخ وقاص اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ،نمائندگان ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، سرگودھا یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباداور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ وہ جھنگ میں باقاعدہ یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے سرگرم عمل ہیںاور اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اصولی اجازت بھی حاصل کی جا چکی ہے جس پر جلد عمل درآمد مکمل ہونے سے جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر جھنگ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کے آغاز کے حوالہ سے سٹڈی مکمل کی گئی ہے اور ابتدائی طورپر یونیورسٹی کے دس مختلف شعبہ جات کام کریں گے۔اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جھنگ میں باقاعدہ یونیورسٹی /سب کیمپس قیام کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی جائیگی۔

DCO Meeting

DCO Meeting