ڈیرہ غازیخان (ریاض جازب سے) ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان، چھ ماہ کا بجٹ منظورکرلیا گیا اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی بجٹ کا 66.69% غیرترقیاتی اور 33.31% ترقیاتی بجٹ ہے۔
ضلع کونسل 70% فیصد سے بھی زائد وسائل ملازمین و پنشنرز کی تنخواہ و پنشن اور اعزازیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت اسپیکر/ وائس چیئرمین جاوید اقبال خان قیصرانی ہو ا جس میں ممبران کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عبدالقادر خان کھوسہ نے رواں سال کی پہلی چھ ماہی 30 جون تک کا بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق متوقع ٹوٹل آمدن 24 کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ اخراجات 22 کروڑ51 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔
ٹوٹل غیر ترقیاتی اخراجات 15 کروڑایک لاکھ 75 ہزار روپے اور اسی طرح ترقیاتی اخراجات 7 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے ہیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات میں ممبران ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت کا اعزازیہ بھی رکھا گیا ہے ۔ پیش کئے گئے۔
آمد ن کے گواشورہ کے مطابق ٹوٹل ذرائع آمد 23 ہیں جس میں سب سے زیادہ آمد ن گورنمنٹ ماہانہ گرانٹ ہے جوکہ 18 کروڑ، ایک لاکھ 9 ہزار اور دوسری بڑی آمدن پانچ کروڑ روپے ٹیکس منقولہ جائیداد ہے۔ جس کی وصولی شروع ہے۔