ضلع کونسل کے رکن جہانگیر لاشاری کی جانب سے یوسی 14 صالح محمد گوٹھ میں کھلی کچہری کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کونسل کراچی کے رکن جہانگیر لاشاری کی جانب سے یوسی 14آفس میں کھلی عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی جانب سے بلدیاتی مسائل ،امن و امان ،فراہمی و نکاسی آب ،تعلیم اور صحت کی سہولت کے حوالے سے مسائل کھلی کچہری میں پیش کئے۔

اس موقع پر اس موقع پر SHOشاہ لطیف اور گوٹھو ں کے معززین کے علاوہ عوام نے شرکت کی اس موقع پر SHOشاہ لطیف راجہ عباس نے کہاکہ میری اولین ترجیح عوامی رہنمائی کے ساتھ علاقوں میں امن کا قیام اور عوام کو پر سکون ماھول کی فراہمی ہے عوامی خدمت کے لئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے علاقے میں جرائم کا خاتمہ یقینی بنائوں گا SHOراجہ عباس نے صالح محمد گوٹھ ،غریب آباد اور ملحقہ آبادیوں کے مکینو ں کو یقین دلا یا کہ امن و امان کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرکے علاقے کو جرائم سے پاک بنا یا جائے گا۔

اس موقع پر غلام اکبر بلوچ ،عبداللہ لاشاری ،،طاہر بشیر ،لال بخش عرف لالہ ،پیر بخش ،جاوید بشیر ،ماسڑ عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ ۔ میڈیا کوارڈینٹر