ضلعی عدالت نے مشہور مقدمہ محمد امین بھلوال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی عدالت نے مشہور مقدمہ محمد امین بھلوال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ملز م شہبا ز کو 10سا ل قید بامشقت اور5 لا کھ رو پے جر ما نہ کی سزا سنا ئی تفصیلا ت کے مطا بق ملز م شہباز نے دیگر سا تھیو ں کے ہمرا ہ 1993میں چو ہدری ثنا اللہ خا ن المعروف چو ہدر ی امین بھلو ال کو آہی بر نا لہ میںدن دیہا ڑے بر لبے سڑ ک فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

جس کا مقد مہ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کی عد الت میں زیر سما عت تھامقد مے کا مین ملز م محمد شہباز ولد محمد اشر ف قوم جا ٹ سا کن آہی تحصیل بر نا لہ مقدمے میںاشتہا ری ہو گیا تھا جو بعدازاں 2011میںگر فتار ہوا اور مقد مہ ٹرا ئیل ہو ا جس میںگز شتہ روز نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سر دار منشا غو ث ،ضلع قا ضی عبدا لخا لق عتیق پر مشتمل ضلعی عدا لت نے مقد مے کا فیصلہ سنا یا۔

جس کے مطا بق ملز م شہبا ز کو زیر دفعہ 3/IPLمیں 10سا ل قید با مشقت زیر دفعہ 544Aاور 5لا کھ روپے جر ما نہ زیردفعہ307میں 7سا ل قید با مشقت اور5ہزا ر روپے جر ما نہ جبکہ زیر دفعہ 147,148,149,میںدو دو سا ل قید با مشقت اور جر ما نہ جبکہ زیر دفعہ427APCمیں ایک سا ل قید محض کی سزا سنا ئی ہے استغا ثہ کی طرف سے را جہ خا لد محمود ،چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ جبکہ ملز م کی طرف سے را جہ انعا م اللہ ،چو ہدر ی خلیل ایڈووکیٹ پیش ہو ئے۔