قصور: ضلع کچہری قصور میں 2 نمبر جعلی اور آوٹ سائڈر لائسنس ہولڈر اشٹام فروشوں کا قبضہ۔ ڈی سی او آفس کے متعدد افسران بھتہ وصولیاں کر کے خاموش تماشائی بن گئے پرانے اور اصل لائسنس دار فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ڈی سی او قصور کی عدم دلچسپی پر متاثرین سراپہ احتجاج ۔
تفصیلات کے مطابق آوٹ سائڈر لائسنس ہولڈرز اشٹا م فروش جن کے پاس کھڈیاں ،گنڈا سنگھ ،دولے والا ،جوڑا ،شیخ بھاگو، و دیگر علاقوں کے لائسنس ہیں جن میں ملک محمد آصف،شاہد علی رزاق عابد،حسن علی گوہر،شہزاد محمد، راجو مسیح،فیاض انصاری،اقبال انصاری۔قیصر شہزاد، محمد افضل،خلیل احمد ، مشتاق انصاری ،شامل ہیں جو سرِ عام غیر قانونی طور پر کورٹ فیس فروخت کر کے احاطہ کچہری کے اصل لائسنس داروں کی حق تلفی کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات اور ٹاوٹ ازم کو فروغ دے رہے ہیں۔
کچہری کے لائسنس ہولڈرز ملک عارف علی،چوہدری محمد صادق، شیخ محمد مدثر ،چوہدری عبدالمجید،ودیگر اشٹام فروشوں نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور تمام اشٹام فروشوں کو ان کے لائسنس کے مطابق علاقوں میں منتقل کیا جائے۔