کراچی (جیوڈیسک) جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہائی کورٹ میں نادرا کا شناختی سیکشن قائم کیا جس سے چند وکلا پریشان ہیں۔فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیاکہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں بہت بڑی مافیا ہے جو نہیں چاہتی کہ کرپشن کا خاتمہ ہو،کراچی بار نے مجھے نوٹس بھیجا کہ ہمارے کام نہیں کرو گے تو قانون چارہ جوئی کریں گے۔
جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کرنے والے چند وکلا ہم سے آزادی کا ثمر چاہتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم ایسے وکلا کو جدوجہد کا ثمر نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چند وکلا سے معذرت چاہتا ہوں کہ میں انکے معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔