دادو : دادو اور لاڑکانہ کے بیچ او بیچ تحصیل میہڑ کے قریب آر ڈی فور میہڑ برانچ کے مقام پر 60فیٹ کا چوڑا شگاف پڑ گیا ۔جس کے باعث گاؤں بھورے جا بھان، نواب جا پٹ، احمد سولنگی ،خان گوٹھ، تنیہ گوٹھ سمیت 6گاؤں پانی کی لپیٹ میں آگئے۔
جب کہ 500ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آبا آگئیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ آبپاشی عملے کو بروقت اطلاع دی لیکن آبپاشی عملہ کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچا جس کے باعث علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔
محکمہ آبپاشی اور علاقہ مکینوں کی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد شگاف کو پر کرلیا گیا۔متعدد گاؤں میں سیکڑوں خاندان تاحال پہنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیاں کی طرف سے کوئی بہی انتظامات نہیں کیے گئے۔
علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف متاثر ہونے والوں گاؤں سے دادو اور لاڑکانہ کا زمینی رابطہ بہی منقطہ ہوگیا ہے۔