دادو : ضلع دادو میں محکمہ صحت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت کھل کر سامنے آگیا۔ گاؤں پیارو اسٹیشن میں پولیو وائرس کے تین تین کیسز سامنے آگئے۔ بچوں کے جسم کا نچلہ حصہ سوکھنے لگا۔بچے چلنے پھرنے سے قاصر ۔ محکمہ صحت بے خبر ۔والدین پریشان۔۔!!
ضلع دادو میں محکمہ صحت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت کھل کر سامنے آگیا۔ محکمے کی مبینہ غفلت کے باعث وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کے اپنے ہی حلقے ضلع دادو میں پولیو وائرس کے تین تین کیسز سامنے آگئے۔
ضلع دادوکے نواحی گاؤں پیارو اسٹیشن میں محنت کش نثار چاندیو کا 4سالہ بیٹا شاہد علی، خالد برہمانی کی تین سالہ بیٹی عائشہ برہمانی اور گڈو ملاح کے تین سالہ بیٹے کے جسم کا نچلہ حصہ سوکھنا شروع ہوگیا جس کے باعث تینوں بچے چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں۔
پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں۔ متاثر ہ بچوں کے والدین نے وزیراعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ اور محکمہ صحت کے سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹیس لیکر بچوں کا سرکاری سطح پرعلاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔