ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم

Laghari Brothery Tasadum

Laghari Brothery Tasadum

دادو: ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں حاکم لغاری، غلام نبی لغاری، عابد لغاری، اصغر لغاری، حاجی گل لغاری، سکندر لغاری، حاجی محمد خان لغاری اور دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے جنہیں تحصیل جوہی کی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زمین پر گھاس کاٹنے کے تنازعے پر تصادم کا واقعہ پیش آیا۔تصادم کے بعدکی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں مزید تصادم کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔

03152515800