ضلع دادو میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری۔ 13 خطرناک ڈاکوں سمیت 180ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

دادو : ضلع بھر میں گذشتہ 15روز سے پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ضلع دادو میں ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھا ر کی سربراہی میں پولیس نے خیرپور ناتھن شاہ ، میہڑ، دادو اور جوہی کے کچے کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کر کہ13خطرناک ڈاکوں سمیت 180ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک مزدہ گاری، 13موٹر سائیکلز اور منشیات سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور گذشتہ 15روز سے جاری کے دوران 2بڑے خطرناک ڈاکو بہی مارے جاچکے ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے کئی ایسے ملزمان بہی ہیں جو کہ چوری ، ڈکیتی ، قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ملزمان پر حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، بدین، خیرپور ناتھن شاہ، دادو ، جوہی اور میہڑ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے اس کومبنگ آپریشن میں پولیس کے درجنوں اعلیٰ افسران سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کے کہنے کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔