ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Lockdown

Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے ضلع کیماڑی کی دو سب ڈویژنز کی 6 یوسیز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے، متاثرہ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 4 اپریل تک ہوگا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سعید آباد کی یوسی 5 ، اسلام نگر کی یوسی 3 ، گلشن غازی کی یوسی ایک ، فرنٹیئر کالونی کی یوسی 6 اورمیٹروول کی یوسی 4 میں لگایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن یوسیز کی متاثرہ گلیوں میں لگایا گیا ہے ، پانچوں یونین کاؤنسل میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آمدورفت، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، صنعتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور علاقہ مکینوں کو ماسک لگانا لازمی ہو گا۔