ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبر ظہیر اقبال بابر نے کڈھالہ ،ملوٹ ،لکڑ منڈی اور ببوٹ میڈیکل سٹورز پر چھاپے ببوٹ میں قائم غیر قانونی اختر میڈیکل کلینک سیل کردیا

بھمبر : ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبر ظہیر اقبال بابر نے کڈھالہ ،ملوٹ ،لکڑ منڈی اور ببوٹ میڈیکل سٹورز پر چھاپے ببوٹ میں قائم غیر قانونی اختر میڈیکل کلینک سیل کر دیا اور کلینک کے مالک عطائی ڈاکٹر اختر حسین کے خلاف چالان مرتب کرکے ڈرگ کوٹ میں ارسال کر دیا۔

اسی دوران ڈرگ انسپکٹر نے 4 میڈیکل سٹورز کا ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر چالان درج کر لیا تمام سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ محکمانہ قواعد وضوابط کی مطابق کاروبار کریں سٹورز کو کلینک نہ بنائیں غیر رجسٹرڈ ادویات اور زائد المیعاد ادویات نہ رکھیں اگر کوئی ڈاکٹر غیر رجسٹرڈ ادویات تجویز کرتا ہے۔

تو سٹور مالکان ایسے نسخہ DHO کو یا ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں تاکہ نسخہ تجویز کردہ ڈاکٹر کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے ادویات اور ویکسین کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھیں اور دھوپ اور نمی سے بچائیں۔