ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے ہمراہ پولیس تھانہ بھمبر پندی جہونجہ ،بڑھنگ میں موجود میڈیکل سٹورز پرچھاپہ مارا
Posted on May 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے ہمراہ پولیس تھانہ بھمبر پندی جہونجہ ،بڑھنگ میں موجود میڈیکل سٹورز پرچھاپہ مارا متعدد سٹور مالکان کیخلاف چالان مرتب کر لیا اسی دوران موٹر سائیکل پر غیر قانونی ادویات فروخت کرنے پر ندیم عباس ولد عباس احمد ساکن فتح پور گجرات کو پکڑ کر تمام ادویات ضبط کر لیں اور مذکور کو حوالہ پولیس کر دیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس سردار الیاس خان نے تمام پولیس اسٹیشن کے انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹرز کیخلاف محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کریں ڈرگ انسپکٹرنے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ محکمانہ قواعد و ضوابط کیمطابق صرف منظور شدہ ہول سیلرز سے ادویات مکمل بل ورائٹی کیساتھ خریدیں اپنے تجدید شدہ ڈرگ سیل لائسنس سٹور پر نمایاں جگہ آویزاں کریں۔
ادویات کو دھوپ اور نمی سے بچائیں غیر رجسٹر ڈادویات رکھنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ڈاکٹرحضرات صرف رجسٹر ادویات ہی تجویز کرنے مجاز ہیں اگر کسی ڈاکٹر نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ادویات تجویز کی تو تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
SHO فیض عباسی نے تمام پولیس چوکی اور چیک پوسٹ پر تعینات ہو لیس عملہ کو ہدایت کی کہ ایسی تمام گاڑیاں جو ادویات سپلائی کررہی ہوں کی رپورٹ ڈرگ انسپکٹر کودیں تاکہ وہ ان کو تحت ضابطہ چیک کریں اور جعلی اور غیر معیار ی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر سکیں۔