ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور فٹ بال کلبوں کا نیشنل فٹ بال ریفری میر افضل سے اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان ،ممبر ان اجمل خٹک ،محمد پرویز قاسو ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام عہدیداروں اور فٹ بال کلبوں نے نیشنل فٹ بال ریفری میر افضل (مبل ) سے اُن کے بھائی سابقہ فٹ بالر خان افسر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔