پیرمحل (نامہ نگار) کوئی اطلاع نہ مشتری منادی،،، ضلعی میلہ کی تقریب کے نام پر یونین کونسل انتظامیہ نے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیا۔
ناقابل استعمال گرائونڈ میں فرضی کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی اور والی بال کے مقابلے ظاہر کرکے ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑ پ کرلیے ،،سپورٹس تنظیموں کا احتجاج،، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق پیرمحل علی اسٹیڈیم میں یونین کونسل انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس میلہ کے کچھ ایونٹ جس میں رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات پیرمحل تحصیل کو دیے جس کی باضابطہ طورپر کسی بھی سپورٹس کلب یا کھلاڑیوں کو اطلاع نہ دی گئی اور نہ ہی سپورٹس میلہ کے ایونٹ کے متعلق عوام میں مشتری منادی کروائی گئی۔
بلکہ ایک پینا فلیکس لگاکر علی اسٹیڈیم پیرمحل جس میں ہل چلاکر سپورٹس اسٹیڈیم کے لیے تیاری کی جارہی ہے میں اردگر د کے راہگیر اور چند کمیٹی یونین کونسل کے ملازمین کو کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی کا مقابلہ کروانے کا ڈرامہ کردیا۔
جبکہ کسی قریبی گائوں کی والی بال ٹیم کو مدعو کرکے سپورٹس میلہ ایونٹ کے نام پر ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑپ کرکے علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیا۔
سپورٹس تنظیموںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے سپورٹس میلہ کے نام پر علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنانے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔