بدین (عمران عباس) ضلع بھر میں 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک پولیو مہم کے حوالے سے ڈی ایچ اور آفیس میں ڈی ایچ او آفیس ڈاکٹرز اور ایریا انچارج کو ٹریننگ دی گئی جس میں ڈی سی بدین شوکت حسین جوکھیو نے بھی شرکت کی اور ہونے والی ٹریننگ کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر سنیل خواجہ نے بتایا کہ 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں تین لاکھ ساٹھ ہزار دو سو اٹھانوے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن کی عمریں ایک سال سے پانچ سال کے درمیاں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدین کی تحصیل گولاڑچی سے پولیو کا کیس ظاہر ہونے کے بعد ضلع بدین اور اس کے نواحی اضلاع میں سخت مانٹرنگ کی جارہی ہے بلخصوص جو ساحلی علاقات جات میں۔