کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں نواب الیون نے مد مقابل ینگ محمدی کلب کو 2-1سے شکست دیدی نواب الیون کی جانب سے یاسین اور عرفان نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ ینگ محمدی کا واحد گول عبدالمالک نے اسکور کیا ۔کھیلے گئے۔
دوسرے میچ میں پھول پتی اسٹار نے بابل اسپورٹس کو نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست سے دو چار کردیا مقررہ وقت میں میچ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم پنالٹی ککس پر پھول پتی اسٹار نے با بل اسپورٹس کو سڈن ڈیتھ پر 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،عامر اور واھد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔