کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کراچی کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابق اسپیکر سندھ اسمبلی و اقوام متحدہ کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کی صدارت میں سر عبداللہ ہارون اسکول کے ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے روح رواں ناصر کریم بلوچ ،سابقہ سیکریٹری عبدالرحمن بلوچ ،موجود ہ سیکریٹری حاجی اقبال خان ،چیئر مین جمیل ہوت ،دوست محمد دانش کے علاوہ 128کلبوں کے صدر اور سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری سائوتھ عبدالرحمن بلوچ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناصر کریم بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چیئر مین ڈی ایف اے سائوتھ جمیل ہوت نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کی سالانہ کارکردگی پیش کی ۔
مستقبل کے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ بنک الفلا ح کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 مارچ 2016ء سے شہر قائد کے بڑے فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہی ہے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ککری گرائونڈ لیار ی پر “بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن 2016ء “آغاز کیا جارہا ہے افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن الیون اور ینگ تغلق کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو کیش پرائز دیا جائیگا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ سائوتھ ناصر کریم بلوچ نے سالانہ کارکردگی بتا تے ہوئے کہا کہ اس میگا فٹ بال ایونٹ کے لئے مختلف این جی اوز اور اسپانسرز سے رابطے جاری ہیں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس سرپرست اعلیٰ ڈی ایف اے سائوتھ حسین عبداللہ ہارون نے ڈی ایف اے کو اپنے مکمل تعائون کا یقین تے ہوئے کہاکہ فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا انہوں نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے ذمہ داروں کو کہاکہ دیگر ڈسٹرکٹس کے کلبوں سے باہمی مشاورت کے بعد فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مخلص اور بے لوث قیادت کے ساتھ ملکر لیاری کو فٹ بال کے کھیل کا مرکز اور شہر کراچی کا پر امن علاقہ بنا یا جائیگا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے “بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ2016ء “کے لئے معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کو ٹورنامنٹ کا میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے ۔